عمران خان کا امتحان ہے وہ ادارے کو مضبوط بناتے ہیں یا متنازعہ، خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب عمران خان کا امتحان ہے وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازعہ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے اور تعیناتیوں سے متعلق سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کے تحت سارے معاملات طے پائیں گے اور آئینی ادارے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہا ہوں، فوج کی سیاست میں مداخلت غیر آئینی ہے، آرمی چیف

اس سے قبل خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امید ہے صدر مملکت عارف علوی کوئی الجھن پیدا نہیں کریں گے اور بحیثیت افواج کے سپریم کمانڈر ادارے کو سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھنا صدر کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کا امتحان ہے وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازعہ۔


متعلقہ خبریں