پی ٹی آئی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی، شبلی فراز

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں پارٹی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل آئین اور قانون کے مطابق ہو گا اور اگر قانون کو مطلوب شخص کے ساتھ مشورہ ہوسکتا ہے تو صدر تو پھر پی ٹی آئی کے نامزد کردہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر تو پورے ملک کے ہیں لیکن عمران خان کے ساتھ مشورہ کرنا ان کا حق ہے اور صدر مملکت عارف علوی کو عمران خان سے معاملے پر مشورہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا فیصلہ تبدیل نہیں ہو سکتا، رانا ثنا اللہ

شبلی فراز نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں پی ٹی آئی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف نامزد کر دیا گیا ہے جس کی سمری صدر مملکت کے موصول ہو گئی۔ صدر مملکت کی دستخط کے بعد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں