اسلام آباد، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

جی ایچ کیو سے عمران خان کو اجازت مل گئی

اسلام آباد کی انتظامیہ نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پریڈ گراونڈ حساس علاقہ ہے اور پھر وہاں ہیلی پیڈ بھی نہیں ہے البتہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے مشروط اجازت دے دی ہے۔ پی ٹی آئی کو 36 شرائط دی گئی ہیں۔

اس ضمن میں اسلام آباد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے دستخط سے 25 نومبر تک بیان حلفی جمع کروائیں۔

عمران خان کی لانگ مارچ کیلئے اوورسیز پاکستان سے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلے جی ٹی روڈ اور موٹر وے سے پشاور روڈ اورآئی جے پی روڈ استعمال کریں گے جب کہ پنجاب سے آنے والے قافلے ٹی چوک روات سے کورال اور پھرراولپنڈی جائیں گے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے تحت مری اور آزاد کشمیر سے آنے والے قافلے کورال انٹر چینج سے پرانے ایئرپورٹ روڈ کی طرف جائیں گے۔

توہین عدالت کیس، عمران خان نے جواب الجواب جمع کروا دیا

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ روٹ استعمال کرنے کی اجازت صرف ایک دن کے لیے ہوگی اور اگرکوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش آیا تو اجازت نامہ منسوخ ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں