صدر نے آرمی چیف کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیئے

عارف علوی

 جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی لگا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی  سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

نئے آرمی چیف اور جوائنٹ چیف صدر مملکت اور وزیراعظم سے آج ملاقات بھی کریں گے۔

اس سے پہلے صدر عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے زمان پارک لاہور گئے تھے جہاں انہوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کے مماملے پر مشاورت کی۔

 


متعلقہ خبریں