صدر مملکت کی عمران خان سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

عمران خان سے ملاقات، صدر لاہور پہنچ گئے

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی 45 منٹ کی ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی کے تمام امور پر مشاورت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے تمام امور آئین و قانون کے مطابق ہوں گے، ایوان صدر اعلامیہ جاری کرے گا، اعلامیے میں آفیشل اسٹیٹمنٹ اور مؤقف دے دیا جائے گا۔

اہم تقرری سے متعلق صدر عارف علوی سے رابطے میں ہوں، عمران خان

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی ایک دن قبل کہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملات پر صدر سے رابطے میں ہوں، پارٹی چیئرمین ہوں، وہ مجھ سے مشاورت کریں گے۔


متعلقہ خبریں