پی ٹی آئی اجلاس، مارچ کی سیکیورٹی، روٹ اور میڈیا کے حوالے سے پلان پر مشاورت

پی ٹی آئی اجلاس، مارچ کی سیکیورٹی، روٹ اور میڈیا کے حوالے سے پلان پر مشاورت

راولپنڈی: پاکستان تحریک کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں (بروز جمعہ) کل راولپنڈی کی خیمہ بستی میں پہنچ جائے گی۔

جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف، صدر نے سمری پر دستخط کر دیئے

پارٹی رہنماؤں کی جانب سے یہ بات مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کو منعقدہ جائزہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں راولپنڈی جلسہ گاہ کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ مارچ کی سیکیورٹی، روٹ اور میڈیا کے حوالے سے تیار کردہ پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار

اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ کراچی سے حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ راولپنڈی کے لئے روانہ ہو چکا ہے جب کہ  کوئٹہ اور گلگت بلتستان سے حقیقی آزادی مارچ کے قافلے روانگی کے لیے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم حقیقی آزادی کے حصول کیلئے مکمل یکسو اور پرجوش ہے، ملک بھر سے آنے والے قافلوں کا راولپنڈی میں تاریخی خیر مقدم کریں گے۔

امید ہے نئی فوجی قیادت آئینی حقوق کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریگی، پی ٹی آئی

اسد عمر نے کہا کہ راولپنڈی کا اجتماع ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، کپتان 26 نومبر کو راولپنڈی میں انسانوں کے سمندر کی قیادت کریں گے۔


متعلقہ خبریں