وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پرترکیہ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ ترکیہ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور سی ای او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کرنا خوش آئند ہے، وزیر دفاع

وزیر اعظم شہبازشریف کو ترکیہ کے صدر نے دورے کی دعوت دی تھی، دورے کے دوران شہباز شریف اور صدر اردوگان پی این ایس خیبرکا افتتاح کریں گے، پی این ایس پاک بحریہ کے لیے 4 ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرا ہے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ میں رہنا گھر جیسا محسوس ہوتا ہے، صدر اردگان کی قیادت میں ا سٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی نمائندگی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں