امیتابھ بچن کی آواز نکالنے پر پابندی لگ گئی


بھارتی عدالت نے اداکار امیتابھ بچن کی آواز کی نقل کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارتی عدالت کے حکم کے مطابق اداکار کی اجازت کے بغیر ان کی آواز کی نقل نہیں کی جا سکے گی، اداکار امیتابھ بچن کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر اور نام بھی استعمال نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے اداکار امیتابھ بچن نے اپنی شخصیت کے کاپی رائٹس کے تحفظ کی درخواست دائر کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ٹی شرٹس پر ان کی تصویر لگائی جارہی ہے، کوئی ان کا پوسٹر بیچ رہا ہے اور کسی نے ان کے نام سے ڈومین بھی رجسٹر کرلیا ہے۔

امیتابھ بچن نے عدالت سے کتاب چھاپنے، ٹی شرٹ بیچنے والوں اور دیگر کاروبار کرنے والوں کے خلاف پابندی کے حکم کی بھی استدعا کی تھی۔


متعلقہ خبریں