پی ٹی آئی کی عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی اجازت کیلئے ایک اور درخواست


پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی اجازت کےلیے ایک اور درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کو پریڈ گراونڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی اجازت کی درخواست دی ہے، انتظامیہ کو درخواست صدر پی ٹی آئی اسلام آباد علی نواز اعوان کی جانب سے دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ جی ایچ کیو نے ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے متعلق این او سی دے دیا ہے، کل صبح 11 سے شام 5 بجے تک اجازت دی جائے۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا  کہ پریڈ گراونڈ حساس علاقہ ہے اور پھر وہاں ہیلی پیڈ بھی نہیں ہے البتہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے مشروط اجازت دے دی ہے۔ پی ٹی آئی کو 36 شرائط دی گئی ہیں۔

عمران خان کی لانگ مارچ کیلئے اوورسیز پاکستان سے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلے جی ٹی روڈ اور موٹر وے سے پشاور روڈ اورآئی جے پی روڈ استعمال کریں گے جب کہ پنجاب سے آنے والے قافلے ٹی چوک روات سے کورال اور پھرراولپنڈی جائیں گے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے تحت مری اور آزاد کشمیر سے آنے والے قافلے کورال انٹر چینج سے پرانے ایئرپورٹ روڈ کی طرف جائیں گے۔

توہین عدالت کیس، عمران خان نے جواب الجواب جمع کروا دیا

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ روٹ استعمال کرنے کی اجازت صرف ایک دن کے لیے ہوگی اور اگرکوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش آیا تو اجازت نامہ منسوخ ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں