موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے پوری دنیا کی جیت ہے، بلاول بھٹو

عمران خان کے دورہ روس کو تحریک عدم اعتماد سے جوڑنا بڑی غلط فہمی ہے، بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے کا ہونا کسی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا کی جیت ہے، ایک دوسرے کی طرف انگلی اٹھانے کے بجائے مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی، مجھے اپنے لوگوں کو دوبارہ ان کے قدموں پر کھڑا کرنا ہے۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق معاہدہ ان کی جیت ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے متاثر ہوئے ہیں، مالی تعاون کے حوالے سے دیکھنا ہےکہ عالمی مالیاتی نظام کیا طریقہ کار اپناتا ہے، مالی تعاون کا معاملہ کاپ کے آئندہ اجلاس تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

کاپ کے آئندہ اجلاس کی میزبانی متحدہ عرب امارات کرے گا، جی 77 پلس چین میں بہت سارے ممالک ماضی کے وعدوں کی عدم تکمیل پر پریشان ہیں، معاہدے میں لکھی تحریر اہم ہے جو ان ممالک کو اپنے وعدوں کی پاسداری کا پابند بناتی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے ترقی پزیر ممالک ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ بھی متاثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی اجازت کیلئے ایک اور درخواست

بلاول نے کہا کہ جی 77 پلس چائناکے سربراہ کے طور پر چاہتے ہیں کہ معاہدے کے نکات پر عمل درآمد ہو، ہم نے ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ قائم کیا اور مالی مدد کی فراہمی کے لیے انتظامات کیے ہیں، ہم نے مقررہ وقت میں اس سے منسلک اہداف کو پورا کرنے کے لیے کام کرنا ہے، پاکستان جی 77 اور یو اے ای کے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کی طرف انگلی اٹھانے کے بجائے مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی، پاکستان میں رواں سیلاب سے پہلی بار تباہی نہیں ہوئی، پہلے بھی گرمی کی لہر اور سیلاب آچکے ہیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک میں کلائمیٹ بینک بھی ہونا چاہیے جہاں جاسکیں، کلائمیٹ بینک سے مناسب ریٹ پر قرض ملنے چاہئیں تاکہ اپنے لوگوں کی بحالی ممکن ہو، زہرآلود ایندھن کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے عملی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں