فیصلے بند کمروں اور بیرون ملک نہیں ہوں گے، اسد عمر

آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، اسد عمر

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کے فیصلے بند کمروں اور بیرون ملک میں نہیں ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کا کل کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا کیونکہ میں کمال کا جذبہ دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان سے قافلے نکل پڑے ہیں اور کل دن ایک بجے کارکنان مری روڈ پر موجود ہوں گے۔ عمران خان کا پیغام ہے کہ عوام وقت پر پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے خوف پر قابو پالیا ہے، عمران خان

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کا حق ہے لیکن ملک کے فیصلے بند کمروں اور بیرون ملک نہیں ہوں گے۔ خواجہ آصف کہہ رہے ہیں پی ٹی آئی نے اچھا کام کیا یہ قیامت کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بارے میں کہا گیا کہ یہ آرمی چیف لگوانے آرہے ہیں لیکن پی ٹی آئی نے کونسا کوئی آرمی چیف کا امیدوار کھڑا کیا ہوا تھا۔ مذاکرات کے لیے ہمیشہ حکومت پہل کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں