خواجہ آصف لکشمی چوک پر کھانا کھا کر دکھادیں؟ حفاظت کی ذمہ داری رانا ثنااللہ کی ہے، فواد چودھری


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف لکشمی چوک پر کھانا کھا کر دکھا دیں، مریم اورنگزیب کونسلر منتخب نہیں ہوسکتیں، شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری رانا ثنا اللہ کی ہے۔

الیکشن کی تاریخ لینی ہے تو سیاستدان بنیں اور مذاکرات کریں، رانا ثنا اللہ

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل عمران خان راولپنڈی پہنچیں گے، کل راولپنڈی میں لاکھوں لوگوں کے سامنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات سے ہی ملک میں استحکام آسکتا ہے، پاکستان کے عوام سب دیکھ رہے ہیں، عوام اپنے فیصلے خود کریں گے،اشرافیہ اپنی ضد چھوڑ کر عوام کے فیصلوں کے سامنے سرتسلیم خم کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ روز خطرے کی بات کرتے ہیں جب کہ شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری ان کی ہے، اگر ان سے کچھ نہیں ہوتا تو یہ گھر جا کر بیٹھیں، عوام کے حقوق کیلئے مافیاز کو شکست دینا ضروری ہے، حقیقی آزادی کی جنگ جلد اختتام کو پہنچے گی۔

اپنے خوف پر قابو پالیا ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اٹلی کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں، پوری شریف فیملی باہر اکٹھی ہو کر پاکستان کے لوگوں کا مذاق اڑا رہی ہے، شہباز شریف روزانہ جہاز بھر کر مختلف ممالک کے دورے پر نکل جاتے ہیں، یہ عوام کے پیسے سے سیرسپاٹے کررہے ہیں، حکمران غیر سنجیدہ ہیں لیکن انہیں الیکشن کی طرف جانا پڑیگا، بہتر ہے یہ خود ہی الیکشن کی طرف چلے جائیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ انتخابات کے اعلان پر ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن اگر انتخابات کا اعلان نہیں ہونا تو پھر مذاکرات کا کیا فائدہ؟ ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں، اس کے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں، سیاسی جماعتیں اور ادارے قوم کے فیصلے کو قبول کریں۔

کسی نے آئینی حد عبور کی تو قانون حرکت میں آئے گا، خواجہ آصف

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن ہوا تو ن لیگ کو چہرہ چھپانا مشکل ہو گا، خواجہ آصف فیس سیونگ نہیں کر سکتے، شاہد خاقان عباسی بھی عوامی مقامات پر بہت احتیاط کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں