کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ میری فوج سے لڑائی ہو ، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کا فیض آباد پر دھرنا دینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ میری فوج سے لڑائی ہو، ملک بھی میرا اور یہ فوج بھی میری ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ادارے مضبوط ہوں،ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہو گا،میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا کوئی آرمی چیف ہو، سب اداروں میں میرٹ پر لوگ لگنے چاہئیں۔

عمران خان نے کہا کہ کل کا مجمع تاریخ کا سب سے بڑا مجمع ہو گا، مجھے اعتماد ہے کہ میری قوم میں شعور آ گیا ہے،اپنی قوم کے لیے راولپنڈی جا رہا ہوں ، میری قوم میرے ساتھ ہے ، انصاف ملنے تک حقیقی آزادی کی تحریک چلتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے صرف باری باری اپنے مقدمات ختم کرائے، عوام سے پوچھیں 7 ماہ میں ایسا کیا کام ہوا ہے،ملک میں سیاسی استحکام الیکشن سے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ الیکشن نہیں کرانا چاہتے تو ان سے کیا بات کروں،ہمارے جیسے لوگ ملک کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں