فیض آباد بس اڈہ بند کردیا گیا، پولیس

فیض آباد بس اڈہ بند کردیا گیا، پولیس

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے شب 10 بجے سے فیض آباد بس اڈے کو بند کردیا ہے۔

الیکشن کی تاریخ لینی ہے تو سیاستدان بنیں اور مذاکرات کریں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق فیض آباد بس اڈہ سیاسی جماعت کی جانب سے منعقد کیے جانے والے جلسے کے اختتام تک بند رہے گا۔

پولیس نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظرفیض آباد بس اڈے میں پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کیا ہے جب کہ فیض آباد کے قرب و جوار میں واقع رہائشی ہوٹلوں اور فلیٹوں کی سیکیورٹی چیکنگ بھی کی جائے گی۔

خواجہ آصف لکشمی چوک پر کھانا کھا کر دکھادیں؟ حفاظت کی ذمہ داری رانا ثنااللہ کی ہے، فواد چودھری

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق راولپنڈی کی جانب مری روڈ بھی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے اور اسی طرح آئی جے پی روڈ، نائنتھ جنکشن سے راولپنڈی کی جانب آمد و رفت کے راستے بھی بند کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں