عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثنا اللہ اور وفاقی حکومت ہو گی، اسد عمر


راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا توذمہ دار رانا ثنا اللہ اور وفاقی حکومت ہوگی۔

الیکشن کی تاریخ لینی ہے تو سیاستدان بنیں اور مذاکرات کریں، رانا ثنا اللہ

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی صورت بھی ہارماننے کیلئے تیار نہیں، ہم نےعمران خان کو مشورہ دیا کہ آپ نہ جائیں ویڈیو لنک سے خطاب کریں لیکن انہوں نے بات ماننے سے انکار کردیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ راولپنڈی عمران خان کے چاہنے والوں کا شہر ہے، مجھے بھی ایک تھریٹ لیٹر بھیجا گیا تھا، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا ایک ڈرامہ لگایا گیا تھا۔

انہوں ںے کہا کہ ابھی سے ایک ماحول بن گیا ہے، لوگ آ رہے ہیں، دیگر صوبوں سے بھی لانگ مارچ کیلئے قافلے نکل چکے ہیں جب کہ جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آج رات کو قافلے نکلیں گے۔

خواجہ آصف لکشمی چوک پر کھانا کھا کر دکھادیں؟ حفاظت کی ذمہ داری رانا ثنااللہ کی ہے، فواد چودھری

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ خیمہ بستی میں 30 ہزارلوگوں کی رہائش کا انتظام کیا ہے، کل دن ایک بجے عمران خان لوگوں کے درمیان ہوں گے۔


متعلقہ خبریں