پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، دیوار پر لکھا پڑھنے کی تجویز دی ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، پی ٹی آئی کو دیوار پر لکھا پڑھنے کی تجویز دی ہے۔

عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثنا اللہ اور وفاقی حکومت ہو گی، اسد عمر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی تاریخ لے کر دے گی جو غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اسٹیبلشمنٹ نے نان پولیٹیکل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، فوج نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ہمارے کہنے پر نہیں کیا۔

الیکشن کی تاریخ لینی ہے تو سیاستدان بنیں اور مذاکرات کریں، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ نے ایک سوال کے جواب میں استفسار کیا کہ اگر الیکشن کی تاریخ دینی ہے تو مذاکرات کس بات کے؟ مذاکرات کرنے ہیں تو آئیں سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو آج کہہ رہے ہیں وہ چار ماہ پہلے کیوں نہیں بولے؟ پنجاب حکومت گرانے میں تو زیادہ زور لگانے والی بات نہیں ہے۔

خواجہ آصف لکشمی چوک پر کھانا کھا کر دکھادیں؟ حفاظت کی ذمہ داری رانا ثنااللہ کی ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عارف علوی کو یہ احساس ہی نہیں ہو رہا ہے کہ وہ سب سے بڑےآئینی ادارے میں بیٹھے ہیں۔

متعلقہ خبریں