فوری انتخابات نہیں ہوتے تو مجھے فرق نہیں پڑتا، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اگر فوری انتخابات نہیں ہوتے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی میں جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اپنی قوم کے لیے جا رہا ہوں اور جلسے کا مقصد پیغام دینا ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اور اسے آزاد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد نہیں ہوتا تو مجھے فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کر دیا

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی میں اتارا جائے گا۔ 26 نومبر کی رات جلسہ گاہ خالی کرنا ہو گا اور راستے بند کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف آج راولپنڈی میں میدان سجائے گی جس کے لیے راولپنڈی مری روڈ پر رحمان آباد کے قریب اسٹیج لگا دیا گیا ہے اور ملک بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنان قافلوں کی صورت میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں