حکومت عوامی فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرے، فواد چودھری


راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت عوامی فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کا سمندر راولپنڈی کی طرف گامزن ہے اور آج لوگ نئے انتخابات کے مطالبے کی حمایت میں جمع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرے اور حکمران انتخابات کا اعلان کریں۔ ملکی استحکام الیکشن کے ہی مرہون منت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول بنائیں گے، وزیر اعظم

فواد چودھری نے کہا کہ ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں