پاکستان کو بچانے کیلئے ہمیں آنا پڑا، مولانا فضل الرحمان


مانسہرہ: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لیے ہمیں آنا پڑا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا اور 2018 میں دھاندلی کے ذریعے حکومت قائم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افراتفری پیدا کی گئی تاہم اب ہم بڑے بحران سے نکلے ہیں اور پاکستان کو بچانے کے لیے ہم کو آنا پڑا۔ آزادی مارچ کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت عوامی فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرے، فواد چودھری

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا۔ سرمایہ کاری کا راستہ بند کر دیا گیا تھا لیکن ہم نے ریاست کی حفاظت کی جنگ لڑی اور ہم نے اپنے سیاسی مفاد کو نہیں بلکہ ملکی مفاد کو دیکھا۔ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک قومی حکومت ہونی چاہیئے کیونکہ ایک پارٹی اس معیشت کو بہتر نہیں کر سکتی اور ملک کے اندر آج ایک قومی حکومت ہے، سب اکٹھے ہیں۔ معیشت اور غریب ہمارا مسئلہ ہے۔ آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں