پی ٹی آئی لانگ مارچ میں 15سے16ہزار لوگ ہیں، رانا ثنااللہ

rana

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں 15سے16ہزار لوگ ہیں، جو ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے 26 ہزار اہلکار تعینات ہیں، ملک کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کیا گیا ہے۔

خواجہ آصف لکشمی چوک پر کھانا کھا کر دکھادیں؟ حفاظت کی ذمہ داری رانا ثنااللہ کی ہے، فواد چودھری

رانا ثنااللہ نے کہا کہ محاذ آرائی سے عمران خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، اگر پی ٹی آئی نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تو وہ زیادہ لوگ نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاملات کو سیاسی اور جمہوری انداز میں آگے بڑھائیں۔


متعلقہ خبریں