عدم اعتماد کامیاب کرانے کیلئے ان کے پاس نمبرز موجود نہیں ہیں،فواد چودھری


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر یہ صوبوں میں عدم اعتماد لاتے ہیں تو ناکام ہوں گے، عدم اعتماد کامیاب کرانے کیلئے ان کے پاس نمبرز موجود نہیں ہیں۔

ہم نیوز کے خصوصی پروگرام ’سچویشن روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعلان کر کے حکومت کو آپشنز دے دیئے،اب یا تو یہ حکومت چھوڑ دیں یا پھر 500سے زائد سیٹوں پر الیکشن کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  دوسرا طریقہ یہ ہے کہ حکومت بیٹھ کر بات کرے اور الیکشن کا ٹائم فریم دیں،اس وقت ملک کے جوحالات ہیں وہ بغیر مستحکم حکومت کے ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ

اس سے پہلے راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے 7مہینہ پہلے لوگوں کا مینڈیٹ چرایا گیا، ہماراکوئی مطالبہ غیر جمہوری نہیں،ملک میں عام انتخابات کا اعلان کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ بھاگ رہے ہیں جب کہ شہبازشریف کو عمران خان کے آنے کاپتہ چلا تو ترکیہ چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف تم واپس آو تمہارا ایئرپورٹ پر استقبال کرِیں گے،پاکستان کی تقدیر عمران خان کے ساتھ ہے۔


متعلقہ خبریں