بالی ووڈ کے سینئر اداکار 77 سال کی عمر میں چل بسے


بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وکرم گوکھلے گزشتہ چند دنوں سے مختلف اعضا کی خرابی کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اداکار کے قریبی خاندانی ذرائع مطابق ان کی آخری رسومات اتوار کی شام پونے میں ادا کی جائیں گی۔

وکرم لینڈر کی تصویر سے متعلق بھارتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی

اسکرین اور اسٹیج کے  تجربہ کار، وکرم گوکھلے کا کیرئیر چالیس سال پر محیط تھا۔ انہوں نے پروانہ، اگنیپتھ ، ہم دل دے چکے صنم ، بھول بھولیا ، نتسمرت، ہچکی ، اور مشن منگل جیسی بڑی فلموں میں کام کیا۔


متعلقہ خبریں