بلوچستان: کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک،3 زخمی حالت میں گرفتار


سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقےکوہلو میں خفیہ معلومات پر بی ایل اے ایچ کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا ہے، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشتگرد ہلاک جب کہ3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس ایجنسیاں 30 ستمبر 2022 کو کوہلو بازار میں دھماکہ کے بعد سے ان دہشت گردوں کی تلاش میں تھیں جس میں دو راہگیر شہید اور 19 زخمی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہی تنظیم اور اس کے دہشت گرد علاقہ میں اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

اس کے علاوہ دہشت گرد بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں کو بھی نشانہ بناتے تھے۔دہشت گرد اب کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر ریے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن آج صبح 6 بجے شروع ہوا۔ گھیرے میں آئے ہوئے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔

 


متعلقہ خبریں