جب تک اللہ نہ چاہے،پنجاب حکومت کو کچھ نہیں ہو گا، پرویزالہی


وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال کنٹرول میں ہے، جب تک اللہ نہ چاہے،پنجاب حکومت کو کچھ نہیں ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال اوراخبارات سےمتعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عہدہ دیا، جو چیز اللہ دیتا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا،مختصر عرصے میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بے پناہ کام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا عوام کی خدمت کررہے ہیں،نیت کا پھل مل رہا ہے کسی سے کوئی بعض نہیں،مثبت سوچ رکھتے ہیں۔ دو، ڈھائی ماہ میں سال سے زیادہ کام کر کے دکھایا ہے۔


متعلقہ خبریں