الیکشن کمیشن نے نو اضلاع کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کردی

انتخابات2018: بیان حلفی میں امیدواروں کو کیا بتانا ہوگا؟ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کردی ہے جبکہ کچھ اضلاع کی درخواستوں کو خارج کردیا ہے۔

بدھ کے روز الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پراعتراضات سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کی، خوشاب کے دوصوبائی حلقوں 83 اور 84  میں معمولی تبدیلی کردی گئی ہے، صوبائی اسمبلی کے حلقے 84 سے پٹوارسرکلز کرپالکا، جوئیا اور حسن پورٹیوانا کو صوبائی اسمبلی کے حلقے 83 میں شامل کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے اضلاع  منڈی بہاؤالدین، نارووال، ساہیوال اور لاہور کی حلقہ بندیوں سے متعلق تمام درخواستوں کو خارج  کردیا اسی طرح فیصل آباد کے صوبائی حلقوں پرمحمد مالک اورعاصم نذیر کی درخواستوں کو بھی خارج کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقوں کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے ننکانہ صاحب کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 سے پٹوارسرکل شیری جنگڑ کو نکال کر این اے 117 میں شامل کردیا، ننکانہ صاحب کے صوبائی حلقے پی پی 133 سے پٹوارسرکل شیری جنگڑ نکال کر پی پی 132 میں شامل کردیا گیا۔

گجرات کے صوبائی حلقہ 33 سے پٹوارسرکل بلیانہ ون اور بلیانہ ٹو کو نکال کر پی پی 32 میں شامل کردیا گیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 34 سے پٹوار سرکل ملکھا کو نکال کر پی پی 32 کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں