تحریک حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی، عمران خان


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ گزشتہ روز راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پنجاب، کے پی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں شرکت پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی۔


متعلقہ خبریں