آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات، غیر حتمی تنائج کے تحت ن لیگ 12نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں 31 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے 36 وارڈزکے غیرحتمی و غیر سرکاری  نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 12 نشستیں جیت کر پہلے نمبرپر آگئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے پی پی تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

اعداد و شمار کے تحت غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت آزاد امیدواروں نے بھی 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن میں انتخابات ہوئے ہیں جس کے لیے پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

مظفرآباد ڈویژن 3 اضلاع پر مشتمل ہے جس میں ضلع مظفرآباد، ضلع نیلم اور ضلع جہلم ویلی شامل ہیں۔ مظفرآباد میں ایک ہزار 643 امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جہاں 15 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

ضلع مظفرآباد میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 791 ہے جن میں سے 199 کو حساس اور 142 اسٹیشنز کو نہایت حساس قرار دیا گیا ہے۔

مظفر آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ 8 ہزار 868 ہے جس میں 616 مہاجرین ووٹرز بھی شامل ہیں، مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 173 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 695 ہے۔

الیکشن کی تاریخ لینی ہے تو سیاستدان بنیں اور مذاکرات کریں، رانا ثنا اللہ

موصولہ اطلاعات کے مطابق مظفرآباد کے حلقہ دو لچھراٹ کھتیلی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے دوران لڑائی ہوئی جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لڑائی کے بعد کھتیلی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا،  لڑائی تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان ہوئی تھی۔

ضلع نیلم میں 529 امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جہاں ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکا ہے، نیلم میں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 298 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 69 ہزار 475 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 59 ہزار 823 ہے، نیلم میں 243 پولنگ اسٹیشز قائم کیے گئے ہیں۔

ضلع جہلم ویلی میں 544 امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، 4 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، جہلم ویلی میں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 774 ہے جس میں 16 مہاجرین ووٹرز بھی شامل ہیں۔

2 سے زائد بچوں والے اب الیکشن نہیں لڑ سکیں گے

ضلع جہلم ویلی میں مرد ووٹرز کی تعداد 83 ہزار545 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 71 ہزار 229 ہے،جہلم ویلی میں 276 پولنگ اسٹیشز قائم کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں