اعظم سواتی کی تقریر نشر کرنے پر پاپندی عائد


اسلام آباد: پیمرا نے اعظم سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس اور بیان نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ پیمرا نے اعظم سواتی کے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے میں خطاب پر نوٹس لیا۔

پیمرا کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں نیوز چینلز کا لائسنس بغیر شو کاز نوٹس معطل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی، عمران خان

پیمرا کے مطابق چیئرمین پیمرا کی منظوری کے بعد تحریری احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کو آج صبح ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں