چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں


راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں منعقدہ پروقار تقریب میں ذمہ داریاں سنبھالیں۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کیخلاف سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعدادوشمار شیئر کیے گئے ہیں، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں اسٹاف کمیٹی کے سابق چیئرمین بھی شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں