پاکستان کے حشام ہادی خان کی بھارت کو بھارت میں شکست، چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے حشام ہادی خان کی بھارت کو بھارت میں شکست، چیمپئن شپ جیت لی

نئی دہلی: پاکستان کے حشام ہادی خان نے بھارت کو بھارت میں شکست دے کر ایشیا کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے گا تو پاکستان ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گا، رمیز راجہ

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حشام ہادی خان ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے ہیں۔

حشام ہادی خان نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے بھارت کے مادھو گوپال کماتھ کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا۔

تین روزہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والے حشام ہادی خان نے کھیل کے دوسرے دن سے ہی لیڈ حاصل کرلی تھی، ان کا دو دن کا اسکور 1420 تھا۔

کس میں کتنی گریس ہے؟پاکستانیوں نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو بتادیا

چیمپئن شپ میں پاکستان کے مونس خان نے ملائیشیئن پلیئر کے خلاف ہائی ایسٹ انفرادی اسکور 760 بھی بنایا۔

واضح رہے کہ ایشین چیمپئن شپ میں گیارہ ممالک کے 60  پلیئرز کے درمیان مقابلہ تھا، پاکستان کے چھ کھلاڑی ٹاپ ٹین میں رہے ہیں۔

چیمپئن شپ جیتنے والے حشام ہادی خان پہلے، بھارت کے مادھو گوپال کماتھ دوسرے اور عفان سلمان تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

سیمی فائنل میں ہار دیکھ کربھارتی کھلاڑیوں کی اوٹ پٹانگ حرکتیں

پاکستان کے مونس خان نے انڈر 16 اور احمد سلمان نے انڈر 12 کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا ہے۔


متعلقہ خبریں