وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو گی یا نہیں؟ ن لیگ کا اجلاس طلب

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو گی یا نہیں؟ ن لیگ کا اجلاس طلب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے یا نہیں؟ ن لیگ نے اس پہ غور و خوص کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فائنل راؤنڈ میں داخل ہو گئی، پرویز الٰہی

ن لیگ کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیر صدارت بلائے جانے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پہ غور کیا جائے گا کہ پہلے مرحلے میں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے اور فوری طور پر تحریک عدم اعتماد نہ لائی جائے۔

حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت بلائے جانے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور غور و خوص کے لیے صلاح و مشورہ بھی ہو گا؟

وفاقی حکومت کا پنجاب، کے پی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں وزیر اعلیٰ الیکشن پر نظر ثانی کی درخواست پہ از سر نو قانونی مشاورت بھی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں