کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد گراؤنڈ میں بیٹھا رو رہا ہے تو روتا رہے، مولا بخش چانڈیو

کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد گراؤنڈ میں بیٹھا رو رہا ہے تو روتا رہے، مولا بخش چانڈیو

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سیاسی لاوارثی اور یتیمی عمران خان کا مقدر ہے۔

پاکستان کیخلاف سازش کا نام عمران خان ہے، اسلام آباد کیوں نہیں آئے؟ فضل الرحمان

پی پی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہی ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پنجاب عمران خان نے خود ہارا، اب خیبرپختونخوا بھی ان کے ہاتھ میں نہیں رہا، یہ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد گراؤنڈ میں بیٹھا رو رہا ہے تو روتا رہے۔

عمران خان کہیں گے تو اسمبلی توڑنے میں آدھا منٹ بھی نہیں لگاؤں گا، پرویز الٰہی

جمہوریت کا قافلہ چلتا رہے گا،

غیرجمہوری عناصر اور آمریت نوازوں کا مقدر شکست ہے،

اب کوئی کٹھ پتلی عام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا ،

سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ان کے رونے دھونے سے نظام کو کوئی فرق نہیں پڑتا، جمہوریت کا قافلہ چلتا رہے گا، غیر جمہوری عناصر اور آمریت نوازوں کا مقدر شکست ہے، اب کوئی کٹھ پتلی عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا۔


متعلقہ خبریں