بدھ یا جمعرات تک اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہو جائے گا، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ بدھ یا جمعرات تک اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہو جائے گا۔

عمران خان کہیں گے تو اسمبلی توڑنے میں آدھا منٹ بھی نہیں لگاؤں گا، پرویز الٰہی

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹونائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مونس الہٰی پہلے کہہ چکے ہیں کہ جب بھی عمران خان کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پرویزالہٰی اورمونس الہٰی نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، پرویزالہٰی مستقبل میں بھی وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار ہو سکتے ہیں۔

موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اس سے نا اہل حکومت پاکستان میں کبھی نہیں آئی، ن لیگ کی لیڈر شپ ایک دوسرے سے مشاورت کے بغیر چل رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو گی یا نہیں؟ ن لیگ کا اجلاس طلب

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے اپنے سابقہ مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکشن کرانے کا اعلان کرے تو ہم بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں