پہاڑہ یاد نہ ہونے پر کمسن طالبعلم کو خوفناک سزا، لوگوں کے دل دہل گئے

پہاڑہ یاد نہ ہونے پر کمسن طالبعلم کو خوفناک سزا، لوگوں کے دل دہل گئے

نئی دہلی: بھارت میں پہاڑہ یاد نہ کرنے پر کمسن طالبعلم کو دی جانے والی بہیمانہ و خوفناک سزا پر لوگوں کے دل دہل کر رہ گئے ہیں۔

مدرسے میں استاد کا طالبعلم پر تشدد: 4 سالہ بچے کی آنکھ ضائع ہو گئی

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار’خلیج ٹائمز‘ اور بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور کے ایک نجی اسکول میں سفاک استاد نے کمسن طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلا کر اس لیے زخمی کردیا کہ وہ دو کا پہاڑہ نہیں سنا سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق استاد اس وقت لائبریری کے کام کی دیکھ بھال کر رہے تھے کہ 9 سالہ طالبعلم وہاں سے گزرا تو انہوں نے اسے روک کر دو کا پہاڑہ سنانے کے لیے کہا۔

طالبعلم جب پہاڑہ نہیں سنا سکا تو استاد اس قدر غصے میں آئے کہ اس کے ہاتھ پر وہاں موجود ڈرل مشین چلا دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

استاد نے طالبہ کا نقاب اتروا دیا، والدہ کا عدالت جانے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق استاد کو کمسن طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلاتا دیکھ کر وہاں قریب موجود کلاس کے بچے فوراً پہنچے اور انہوں نے ڈرل مشین کا پلک نکال دیا جس کی وجہ سے بچہ بہت زیادہ زخمی ہونے سے محفوط رہا۔

میڈیا کے مطابق نجی اسکول کی انتظامیہ نے صورتحال دیکھ کر زخمی طالبعلم کو اسکول ہی میں طبی امداد مہیا کی لیکن جیسے ہی بچے کے والدین کے علم میں یہ سفاکانہ واقعہ آیا تو انہوں نے اسکول کے باہر انتظامیہ اور استاد کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

بھارت: ایک سال کے دوران 12 ہزار سے زائد طالبعلموں کی خود کشیاں

رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار استاد کو معطل کردیا، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو حقائق کی جانچ پڑتال کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کردی ہے۔


متعلقہ خبریں