جمعہ سے گرمی کی شدت کم ہو جائے گی ، محکمہ موسمیات


کراچی: محکمہ موسمیات نے جمعہ سے ملک  بھر میں گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے ہم نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ مئی اور جون کے مہنیوں میں درجہ حرارت کا بڑھنا معمول کی بات ہے لیکن ہیٹ ویوز کی وجہ سے صورتحال سنگین  ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں 15 دنوں کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا جس میں سے ایک مرحلہ گزر چکا ہے جبکہ دوسری ہیٹ ویو کی شدت بدھ کے روز سب سے زیادہ  رہی۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ الرٹ جاری کرنے کا مقصد یہ تھا کہ موسم کی شدت سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی جائیں اور 2015  کی طرح کوئی نقصان نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ  دو روز کے دوران موسم میں بہتری آئے گی اور گرمی کی شدت کم ہو جائے گی تاہم انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ جون تک مزید ہیٹ ویوز کا سلسلہ  متوقع  ہے۔


متعلقہ خبریں