صوبائی اسمبلیوں سے پی ٹی آئی کے استعفوں کے بعدکیا ہوگا؟الیکشن کمیشن نے بتادیا

الیکشن کمیشن

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل یا استعفوں کے بعد عام انتخابات ہوں گے یا ضمنی الیکشن کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے بتادیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا ہے  کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں متعلقہ صوبائی اسمبلی کاالیکشن دوبارہ ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جتنے بھی اراکین مستعفی ہوں گے ان کے حلقوں میں 60 روز میں ضمنی انتخابات کرادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پرویز الٰہی اسمبلی نہیں توڑ سکیں گے، پی ٹی آئی کے 15 سے 20 لوگ ہمیں دستیاب ہوں گے، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پر تقریباً پانچ سے سات کروڑ خرچ ہوگا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے دوبارہ انتخاب پر کم ازکم ساڑھے 22ارب کا خرچ آئےگا۔

دونوں اسمبلیوں کے تحلیل ہونے پر الیکشن کمیشن کو  صوبوں میں 411 حلقوں میں ضمنی انتخاب کرانا ہو گا۔


متعلقہ خبریں