جمہوریت کو عمران خان سے خطرہ ہے، قمر زمان کائرہ

پنجاب کے تاجر گودام بھر رہے ہیں، غریب کا نوالہ چھین رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

فائل فوٹو


لالہ موسیٰ: وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہ کہا ہے کہ جمہوریت کو عمران خان سے خطرہ ہے، عمران خان کو سیاسی مخالفین پر الزامات کے سوا کچھ نہیں آتا۔

پاکستان کیخلاف سازش کا نام عمران خان ہے، اسلام آباد کیوں نہیں آئے؟ فضل الرحمان

انہوں ںے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، آئین اور قانون پر عمل درآمد سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مشکل وقت میں حلقے کے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا،  مشکلات کے باوجود ہم نے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

عمران خان کہیں گے تو اسمبلی توڑنے میں آدھا منٹ بھی نہیں لگاؤں گا، پرویز الٰہی

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی، سیلاب سے ساڑھے تین کروڑ افراد متاثرہوئے، حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں