روس سے سستا خام تیل خریدنے کیلئے مذاکرات کرنے پاکستانی وفد ماسکو روانہ

ملک میں امید کا فقدان ہے، الیکشن سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا، مصدق ملک

ماسکو: روس سے سستا خام تیل خریدنے کے لیے مذاکرات کرنے پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد ماسکو روانہ ہو گیا ہے۔

معاشی بحران میں گھرے ہوئےسری لنکا نے روس سے سستا تیل خریدلیا

روسی خبر رساں ایجنسی ’تاس‘ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کر رہے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ سیکریٹری پٹرولیم کیپٹن (ر) محمد محمود اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام بھی ہیں۔

پاکستانی وفد ماسکو میں متعلقہ حکام سے اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بات چیت کرے گا جو کراچی سے لاہور کے قریب تعمیر ہو گی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان روس سے خام تیل اسی قیمت پر خریدنے کا خواہش مند ہے جن نرخوں پر بھارت خریدتا ہے۔

کیسے ممکن ہے باہر سے مہنگا تیل لے کر یہاں سستا بیچیں، وزیراعظم

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اکتوبر 2022 میں کہا تھا کہ پاکستان روس سے سستا تیل خریدنے کی بابت سوچ بچار کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں