پی ٹی آئی ایک مہینے میں اسمبلیوں سے نکل جائیگی، اسحاق ڈار آیا ڈالر غائب ہو گیا، عثمان ڈار

پی ٹی آئی ایک مہینے میں اسمبلیوں سے نکل جائیگی، اسحاق ڈار آیا ڈالر غائب ہو گیا، عثمان ڈار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک مہینے کے اندر اسمبلیوں سے نکل جائے گی۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی توثیق

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ یہ تو چاہتے تھے کہ عمران خان اسلام آباد آئے اور ماڈل ٹاؤن ٹو ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے جانے والے خوش اور حکومت میں موجود لوگ پریشان ہیں، دسمبر کے مہینے میں بڑے بڑے فیصلے ہو جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ جب بھی اسحاق ڈار ملک میں آیا ڈالر مارکیٹ سے غائب ہو گیا، مجھے اپنی ضرورت کیلئے ایک ہزار ڈالرز چاہیے تھے جو مارکیٹ سے نہیں ملے۔

وزیراعظم 4 سے 6ماہ میں ڈیلیور کریں گے، نگران حکومت آئی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا،راناثنااللہ

پروگرام میں شریک مہمان اورن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد سے عمران خان کا یہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں، عمران خان لانگ مارچ اور جلسے و جلوس سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات مہینے میں ایک دن بھی ایسا نہیں لگا کہ حکومت پر کوئی پریشرہے، 2014 میں عمران خان کو جو سپورٹ حاصل تھی وہ ابھی نہیں ہے، عمران خان کا بس چلتا تو یہ پورے اسلام آباد کو آگ لگا دیتے۔

روس سے سستا خام تیل خریدنے کیلئے مذاکرات کرنے پاکستانی وفد ماسکو روانہ

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز کی سیریز ہے، حکومت اور اسحاق ڈار ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں