ممتاز صنعتکار ایس ایم منیر کا انتقال ہو گیا

ممتاز صنعتکار ایس ایم منیر کا انتقال ہو گیا

کراچی: ممتاز صنعتکار ایس ایم منیر کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا ہے، صدر کاٹی فراز الرحمان نے 77 سالہ ایس ایم منیر کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

کراچی کے صنعتکاروں سے بھتہ وصول کیے جانے کا انکشاف

ایس ایم منیر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ تھے، وہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ بھی رہے۔

معروف صنعت کار ایس ایم منیر چمڑے کی صنعت سے وابستہ تھے، مرحوم مختلف کمپنیوں اور بینکوں کے بورڈ ممبر بھی رہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے معروف صنعتکار ایس ایم منیر کے انتقال پر گہرے دکھ  کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔

شرح سود میں اضافہ ملکی صنعت کیلئے پھانسی کا پھندہ ہے، مفتاح اسماعیل

بلاول بھٹو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایس ایم منیر کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے معروف صنعتکار ایس ایم منیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج دوپہر کورنگی ٹریڈ انڈسٹری کی تقریب میں بھی شریک ہوئے تھے۔

انہوں نے ایس ایم منیر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ملکی صنعتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، ایس ایم منیر حقیقی معنوں میں بابائے صنعت تھے، ان کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا۔

صنعتیں بند، کاروبار متاثر، لوگ پریشان ہیں، حماد اظہر

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مرحوم نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے بہت محنت کی اور اعلیٰ اوصاف و کردار کے مالک تھے۔


متعلقہ خبریں