عنقریب گمنامی میں چلا جاؤں گا، لیکن روحانی تعلق رہے گا، جنرل باجوہ


جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میں عنقریب گمنامی میں چلا جاؤں گا لیکن فوج سے میرا روحانی تعلق ہمیشہ قائم رہے گا.

راولپنڈی جی ایچ کیو میں تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ تعلق میرے لیے باعث فخر ہے، جنرل عاصم منیر کو سپہ سالار بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنرل عاصم منیر حافظ قران اور باصلاحیت افسرہیں۔ امید ہے جنرل عاصم منیر کی تعیناتی مثبت ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: قمر باجوہ الوداع، جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

سابق آرمی چیف نے کہا کہ میرے 6 سالہ دور میں دہشت گردی سے لیکر ہر مشکل میں فوج نے میری آواز پر لبیک کہا، فوج میں خدمات کا موقع دینے پر اللہ کا مشکور ہوں، فوج کی کامیابی کے لیے دعاگوہوں۔


متعلقہ خبریں