پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر موصول

غیر ملکی قرض

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو ملنے والی رقم ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک سے موصول ہوئی ہے اور یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے بریس ترقیاتی پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قمر باجوہ الوداع، جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

بورڈ کی منظوری کے بعد مذکورہ رقم پاکستان کو موصول ہو گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 50 کروڑ ڈالر کی منتقلی کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں