بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کر گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنی والدہ کی وفات کی اطلاع خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو دی، انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الوادع پیاری امی جان،  محمودہ خانم جہانِ فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔

مزید لکھا کہ میری پیاری بہن سنبل اور والدہ اللہ کے گھر میں ساتھ ساتھ ہیں، انہوں نے مداحوں سے  دونوں کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

واضح رہے اداکارہ کی والدہ گزشتہ کئی عرصے سے  بیمار تھیں اور اسپتال میں زیر علاج تھیں، جبکہ بشری انصاری کی بہن سنبل 2021 میں کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں