حنا ربانی کھر کی کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقات

وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کی کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پاکستان افغانستان کےدرمیا ن تعلقات کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے حنا ربانی کھراپنے وفد کے ہمراہ آج ہی کابل پہنچی ہیں، کابل ائیرپورٹ پر افغان حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے حنا ربانی کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا حکومت سے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ کی قیادت میں وفد نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا، پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی شامل ہیں۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا دورہ کر رہی ہیں، پاک افغان مذاکرات میں سکیورٹی، تعلیم، تجارت پر بات چیت ہوگی۔

متعلقہ خبریں