عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، اور ہم ان کے ساتھ ہیں، پرویز الہی


وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

پرویز الہی نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی، ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے. پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اپوزیشن جان لے کہ پنجاب اسمبلی کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں چلے گی، پنجاب اسمبلی میں ہر کام قانون و آئین کے تحت ہوگا، عدم اعتماد لانا یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہے اور خواب ہی رہے گا۔عمران خان کی مقبولیت شک و شبہ سے بالاتر ہے، عمران خان نے قوم میں خود داری کا جذبہ بیدار کیا ہے۔ پہلے بھی عمران خان کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی ساتھ دیں گے۔


متعلقہ خبریں