فیروز خان کیساتھ کام نہیں کر سکتی، اقرا عزیز

پاکستانی انڈسٹری کی مشہور جوڑی فیروز خان اور اقرا عزیز کی جوڑی ٹوٹ گئی، اقرا عزیز نے کہا کہ وہ فیروز کے ساتھ اب کام نہیں کر سکتیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اقرا عزیز نے کہا کہ فیروز کے ساتھ کام نا کرنا میرا ذاتی فیصلہ تھا اور میں نے وہ ہی کیا جو مجھے لگا میرے لیے صحیح ہے، مجھے لگا کہ میں فیروز کے ساتھ کام کرنے میں  اچھا محسوس نہیں کررہی تھی اسی لیے میں نے منع کردیا۔

پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ کیا یہ صیح ہے ؟ کیونکہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ جب عدالت میں کیس ہے اور اس پر فیصلہ نہیں آجاتا، تو ہم کیسے مان لیں کہ غلطی کس کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کی والدہ کا انتقال کر گئی ہیں

جس پر اقرا نے کہا کہ میں کسی چیز کا انتظار نہیں کررہی تھی کہ کچھ ثابت ہو تبھی فیصلہ کروں کیونکہ اس سے قبل میں اس کے ساتھ کام کر چکی تھی اور میں اچھا محسوس نہیں کررہی تھی اور ہم ایک ایسے وقت میں ہیں کہ ہم اس بارے میں فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ہمیں کس کے ساتھ کام کرنا ہے اور کس کے ساتھ نہیں کرنا ہے۔

میزبان کی جانب سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ اگر کل فیروز پر لگے سارے الزامات غلط ثابت ہو جاتے ہیں تو کیا وہ ان کے ساتھ پھر سے کام کریں گی؟ جس پر اقرا نے کہا کہ اس بات کو ابھی چھوڑ دیتے ہیں۔

واضح رہے فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا نے ان پر مبینہ تشدد کے الزامات لگائے ہیں اور ان کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں، جس کے بعد سے فیروز خان کو لوگوں کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی اداکاروں کی طرف سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں