شادی کے منڈپ پر کام کرنے والا دلہا


کورونا وائرس نے جہاں ورک فرام ہوم کا رواج شروع کیا، لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آئیں وہیں کئی مشکلات بھی آئیں۔

بھارت میں ایک ایسی ہی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دلہا اپنی شادی والے دن منڈپ میں بیٹھا بھی آفس کا کام کر رہا ہے، جبکہ دو منڈپ اس کی شادی کی رسمیں ادا کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Calcutta Instagrammers (@ig_calcutta)

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصویر کولکتہ کی ہے جہاں دلہا  شادی کے منڈپ میں بھی لیپ ٹاپ لے کر بیٹھا کام میں مصروف ہے۔ تصویر شئیر ہوتے ہی اسے سوشل میڈیا پر 10 ہزار سے لائکس ملے، جبکہ کچھ صارفین نے اس ٹرینڈ کی مخالفت کی ہے، ان کا لکھنا ہے کہ کام ضروری ہے لیکن زندگی کی خوشیاں اس سے زہادہ ضروری ہیں، کام کا اتنا بوجھ نہیں ہونا چاہیے کہ لوگ اپنی زندگی کی خوشیاں جینا بھول جائیں۔


متعلقہ خبریں