راناصاحب!’’اسمبلیاں ٹُٹن دا معاملہ اللہ تے سُٹ دیو‘‘، وزیراعلیٰ کا وزیر داخلہ سے مکالمہ

راناصاحب!’’اسمبلیاں ٹُٹن دا معاملہ اللہ تے سُٹ دیو‘‘، وزیراعلیٰ کا وزیر داخلہ سے مکالمہ

راولپنڈی: راناصاحب! ’’اسمبلیاں ٹُٹن دامعاملہ اللہ تے سُٹ دیو‘‘، یہ جواب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پنجابی زبان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ہنستے ہوئے اس وقت دیا جب انہوں نے استفسار کیا کہ چودھری صاحب! اسمبلیوں کا کیا کر رہے ہیں؟

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی توثیق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ اور ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات کمان کی تبدیلی کے لیے منعقدہ تقریب میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری صاحب! آپ کے یہاں رواداری ختم ہورہی ہے۔

پرویز الٰہی اسمبلی نہیں توڑ سکیں گے، پی ٹی آئی کے 15 سے 20 لوگ ہمیں دستیاب ہوں گے، رانا ثنا اللہ

ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے اس پر برجستہ انداز میں کہا کہ نہیں، رانا صاحب! رواداری موجود ہے، ختم نہیں ہورہی۔

رانا ثنا اللہ نے اسی وقت پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ چودھری صاحب! اسمبلیوں کا کیا کر رہے ہیں؟

صوبائی اسمبلیوں سے پی ٹی آئی کے استعفوں کے بعدکیا ہوگا؟الیکشن کمیشن نے بتادیا

چودھری پرویز الٰہی نے سوال کے جواب میں پنجابی زبان میں ہنستے ہوئے کہا کہ راناصاحب! ’’اسمبلیاں ٹُٹن دامعاملہ اللہ تےسُٹ دیو‘‘۔


متعلقہ خبریں