اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ مسترد، وزیراعظم کی دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم کی جانب سے یہ پیغام وفاقی وزرا نے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور مستعفی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ تک پہنچا دیا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ تک میاں شہباز شریف کا پیغام وزرا سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگزیب نے پہنچایا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغام میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ بحیثیت وفاقی وزیر قانون اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اعظم نذیر تارڑ کل سے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وزیراعظم کی جیفریز کو پاکستان میں دفتر کھولنے کی دعوت

واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 24 اکتوبر 2022 کو اپنے منصب سے  استعفیٰ دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں