امریکہ نے آرمی چیف کی تعیناتی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا


امریکی وزارت خارجہ نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ  خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کمان کی ”ملاکا چھڑی” کس چیز کی علامت ہے ؟

امریکہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشت گردحملوں سے بری طرح متاثر ہوئے۔ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں،اور پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹناپاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مفاد ہے۔ پاکستان سے علاقائی،عالمی دہشت گردی کےخلاف تعاون،کوششوں کی امید رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں